ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / کرناٹکا میں شہریت ترمیمی قانون کا ہوگا اطلاق۔ وزیر داخلہ بومئی کا بیان

کرناٹکا میں شہریت ترمیمی قانون کا ہوگا اطلاق۔ وزیر داخلہ بومئی کا بیان

Wed, 18 Dec 2019 20:18:06    S.O. News Service

بنگلورو18/دسمبر (ایس او نیوز) کرناٹکا کے وزیر داخلہ بسواراج بومئی نے اعلان کیا ہے کہ پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں میں شہریت ترمیمی بل پاس ہونے کے بعد صدر جمہوریہ ہند نے اپنے دستخط ثبت کردئے جس سے اب یہ قانون بن گیا ہے اور ریاست کرناٹکا میں اس کو لاگو کیا جائے گا۔کیونکہ تمام ریاستوں میں اس کو لاگو کرنا لازمی ہوگیا ہے۔

ملک کے مختلف مقامات پر احتجاجی مظاہروں کی طرف جب ان کی توجہ دلائی گئی تو انہوں نے کہا بعض ریاستیں اس قانون کی مخالفت ’سیاسی اسبب‘ کی بنیا دپر کررہی ہیں۔ یہاں کرناٹکا میں دہلی، یوپی اور آسام جیسے پر تشددمظاہرے نہیں ہونگے۔ ہم نے ایسے واقعات کو روکنے کے لئے تمام احتیاطی تدابیر اختیار کی ہیں۔

وزیر داخلہ کا یہ بیان ایسے وقت میں آیا ہے جب کہ ریاست کے بنگلورو، میسورو، شیموگہ، منگلورو، کلبرگی جیسے مختلف مقامات بہت ساری تنظیموں کے تحت اس قانون کے خلاف مظاہرے ہورہے ہیں۔یاد رہے کہ وزیرداخلہ بومئی نے اکتوبر میں ہی کہہ دیاتھا کہ ریاستی حکومت یہاں پر موجود مہاجرین کے تعلق سے معلومات اکٹھا کررہی ہے، اور آسام کے طرز پر نیشنل رجسٹر آف سٹی زن شپ کو لاگو کرنے کے سلسلے میں مرکزی حکومت کے ساتھ گفت و شنید کررہی ہے۔


Share: